حیدرآباد۔20۔دسمبر (اعتماد نیوز)آج شمس آباد اےئر پورٹ میں کسٹم عہدیداروں نے تین بین الاقوامی سونے اسمگلرس کو گرفتار کر لیا۔ اور انکے قبضہ سے بڑے پیمانہ پر 18کیلو سونے کو ضبط کر لیا۔چنانچہ آج عہدیداروں کو غیر قانونی سونے کی
منتقلی کی اطلاع ملتے ہی انہوں نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے ان تینوں کو گرفتار کرتے ہوئے انکے پاسپورٹ کو بھی ضبط کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سال شمس آباد اےئر پورٹ میں عہدیداروں نے 43کیلو غیر قانونی سونے کی منتقلی کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔